بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان گرینڈ نیشنل اولیو گالا 2024 میں لوک سانجھ فاؤنڈیشن کی شاندار شرکت

پاکستان گرینڈ نیشنل اولیو گالا 2024 کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا، جس میں لوک سانجھ فاؤنڈیشن
نے حکومت پاکستان کے ایک منصوبے کے تحت بھرپور شرکت کی۔لوک سانجھ فاؤنڈیشن کی جانب سے پیش کی گئی آرگینک مصنوعات، جن میں زیتون کا تیل، آرگینک زیتون کی چائے، زیتون اور روزمیری سے بنی آرگینک چائے، اور زیتون-لہسن پر مبنی منفرد مصنوعات شامل تھیں، کو شرکاء کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی۔ایونٹ میں ملک بھر سے زیتون کے شعبے سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز اور بین الاقوامی ٹیموں نے شرکت کی۔ شرکاء نے آرگینک پیداوار اور پائیدار زراعت کو فروغ دینے کے لیے لوک سانجھ فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو خوب سراہا۔

ایونٹ میں مختلف اقسام کی زیتون پر مبنی مصنوعات نمائش کے لیے پیش کی گئیں، جن میں زیتون کی نرسریاں، زیتون کا شہد، زیتون کے صابن، آرگینک کاسمیٹکس، زیتون کی چائے، اچار، مٹھائیاں، اور زیتون کے چمڑے سے تیار کردہ اشیاء شامل تھیں۔یہ ایونٹ زیتون کی صنعت کو فروغ دینے اور ملک میں زیتون کی کاشت کے روشن امکانات کو اجاگر کرنے کی ایک اہم کڑی ثابت ہوا۔

اشتہار
Back to top button