فیصل بینک ترسیلات زر کے شعبے میں تیزی سے ترقی کرنے والا پاکستانی بینک قرار
17 پاکستان کے معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل)کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے Pakistan Remittance Initiative (PRI) کے تحت ترسیلات زر کی مارکیٹ میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا پاکستانی بینک قرار دیا ہے۔حال ہی میں اٹلی کے شہر روم میں منعقدہ چوتھی پاکستان ریمیٹینس سمٹ میں ایف بی ایل کو اس اعزاز سے نوازا گیا۔یہ ایوارڈ ایف بی ایل کی شاندار کارکردگی اور ترسیلات زر کے شعبے میں قیادت کی عکاسی کرتا ہے، جو پاکستان اور بیرون ملک صارفین کی فیصل بینک پر اعتماد اور بھروسہ کا ثبوت ہے۔
فیصل بینک کے صدر اور سی ای او یوسف حسین نے کہا، ”اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس اعزاز سے نوازا جانا ہمارے لیے باعث فخر ہے۔ ترسیلات زر پاکستان میں بے شمار خاندانوں کے لیے لائف لائن اور ہماری معیشت کا ایک اہم ستون ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم اس شعبے میں سب سے آگے ہیں اور بغیر کسی رکاوٹ شریعت کے مطابق حل فراہم کرکے بامعنی تبدیلی لارہے ہیں، جس سے اعتماد اور مواقع پیدا ہوتے ہیں اوردیرپا تعلقات کو فروغ ملتا ہے۔ ہم اپنے قابل قدر صارفین اور کلائنٹس کا ان کے غیر متزلزل اعتماد اور حمایت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جن کے اعتماد اور تعاون نے ہمیں اپنی خدمات کو مزید بہتر بنانے اور مثبت تبدیلی لانے کا حوصلہ دیا ہے۔“