بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

نیشنل ویمنز باسکٹ بال چیمپٸین شپ 26دسمبر سے شروع ہو گی

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل ویمنز باسکٹ بال چیمپٸین شپ 26دسمبر سے لاہور میں کھیلی جائے گی۔ 30دسمبر تک کھیلی جانیوالی پانچ روزہ چیمپٸین شپ میں پاکستان واپڈا وہمنز ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ جبکہ ایونٹ میں آرمی، اسلام آباد ،لاہور، کراچی، ہزارہ، فیصل آباد، اور بہاولپور ڈویژن کی ٹیمیں ایکشن میں دکھاٸی دیں گی۔ ترجمان کے مطابق واپڈا سپورٹس کمپلیکس لاہور میں منعقدہ چیمپٸین شپ کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گٸی ھیں جبکہ قومی ایونٹ کے انعقاد کے ذریعے خواتین میں باسکٹ بال کا کھیل مزید مقبولیت اختیار کرے گا۔

اشتہار
Back to top button