بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم ڈی 8 ممالک کے 11ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے مصر جائینگے

وزیراعظم شہباز شریف 18 سے 20 دسمبر تک مصر کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم قاہرہ میں ڈی 8 ممالک کے 11ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی 18 دسمبر کو ڈی ایٹ وزرا کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق  ڈی ایٹ سمٹ کا تھیم "نوجوانوں میں سرمایہ کاری اور ایس ایم ایز کو سپورٹ کرنا، کل کی معیشت کی تشکیل” ہے۔

ترجمان نے کہا وزیراعظم مضبوط اور جامع معیشت کی تعمیر کیلئے نوجوانوں اور ایس ایم ایز میں سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیں گے۔ترجمان نے کہا وزیراعظم باہمی فائدے اور خوشحالی کیلئے شراکت داری کے فروغ، زراعت، خوراک کی حفاظت اور سیاحت میں تعاون کو فروغ دینے پر زور دیں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور مالیاتی ترقی کیلئے پاکستان کی ترغیبات پر بھی روشنی ڈالیں گے۔ وزیراعظم مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی جارحیت سے پیدا شدہ صورتحال پر اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  اجلاس میں غزہ اور لبنان میں انسانی بحران اور تعمیر نو کے چیلنجز پر غور ہوگا۔

 ترجمان نے کہا وزیراعظم فلسطین کی صورتحال پر پاکستان کا اصولی موقف اجاگر کریں گے اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر زور دیں گے۔ترجمان نے کہا سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی شرکت کرنے والے رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

اشتہار
Back to top button