قومی
سابق نیوی افسران کی سزائے موت پر عمل درآمد روکنے کا حکم امتناع ختم
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکیارڈ حملہ کیس میں فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے تحت سزائے موت پانے والےنیوی کے 5 سابق افسران کی درخواست نمٹاتے ہوئے فیصلے پر عمل درآمد روکنے کا حکم امتناع ختم کردیا۔
ڈاکیارڈ حملہ کیس میں سزائے موت پانے والےنیوی کے 5 سابق افسران ارسلان نذیر ستی، محمد حماد، محمد طاہر رشید، حماد احمد اور عرفان اللہ نے دستاویزات کے حصول کی درخواست دائر کی تھی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے پٹیشنرز کے وکلا کے بیان کے بعد درخواست نمٹانے کا فیصلہ سنایا۔
درخواست گزاروں کے وکیل کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالتی حکم پر سرکاری وکیل کی موجودگی میں انکوائری رپورٹ اور فیصلے تک رسائی دےدی گئی، انکوائری رپورٹ اور ججمنٹ کی کاپی فراہم نہیں کی گئی، انکوائری رپورٹ اور ججمنٹ دکھائی گئی جس کے نوٹس بنا لیے ہیں۔