بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

یونان کشتی حادثے میں ایک پاکستانی جاں بحق ہوا، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ یونان کشتی حادثے میں 47 پاکستانیوں کو ریسکیو کیا گیا ہے اور اب تک ایک پاکستانی شہری کی جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ یونان کشتی حادثے سے متعلق پاکستانی سفارتخانہ مقامی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یونان کشتی حادثے میں 47 پاکستانیوں کو ریسکیو کیا گیا ہے اور اب تک ایک پاکستانی شہری کی جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کشتی پر سوار تمام لاپتا اور مرنے والے پاکستانیوں کی تصدیق نہیں ہوئی ہے، پاکستانی سفارتخانہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کرنے والے حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتخانے کے حکام ریسکیو ہونے والے پاکستانیوں سے ملاقات کے لیے پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے دفتر خارجہ میں ایک کرائسز مینجمنٹ سیل کو فعال کردیا گیا ہے اور متاثرہ خاندان دیے گئے نمبروں پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

اشتہار
Back to top button