یونان میں کشتی کے حادثے میں 5 افراد ڈوب گئے، محسن نقوی نے تحقیقات کی ہدایت کردی
یونان کے جنوبی جزیرے GAVDOSمیں کشتی الٹنے سے کم از کم پانچ تارکین وطن ڈوب گئے ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔ساحلی محافظ نے کہا کہ اب تک 39افراد کو بچا لیا گیا ہے جن میں زیادہ تر کا تعلق پاکستان سے ہے۔
بچ جانے والے افراد کو جزیرہ CRETE منتقل کردیا گیا ہے جبکہ لاپتہ افراد کی تعداد کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے یونان کے جنوبی جزیرے کے قریب کشتی الٹنے کے المناک واقعے کا نوٹس لیا ہے۔انہوں نے واقعے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس حوالے سے مکمل تحقیقات کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے انسانی سمگلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل برداشت جرم قرار دیا جس نے متعدد خاندانوں کو تباہ کردیا ہے۔انہوں نے وفاقی تحقیقاتی ادارے پرزور دیا کہ وہ ملک بھر میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث انسانی سمگلنگ میں ملوث مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرے۔