تجارت
خوردنی تیل کی پیداوار بڑھانے کیلئے کسانوں کو تمام سہولیات دینگے،رانا تنویر
قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے وزیر رانا تنویر حسین نے خوردنی تیل کی پیداوار میں خودکفالت حاصل کرنے کیلئے کسانوں کو سہولت فراہم کرنے کے حکومت کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد میں دو روزہ گرینڈ نیشنل پاک اولیو گالا سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ خوردنی تیل کا درآمدی بل’ پٹرولیم مصنوعات کے بعد دوسرا بڑا بل ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں زیتون کی کاشت کو ترقی دینے کے اقدام سے درآمدی اجناس پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی۔