بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر

الیکشن کمیشن نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کے لیے 17 دسمبر کی تاریخ مقرر کردی۔ الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ اور نوٹسز بھی جاری کر دیے، عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمشنر کیس کی سماعت بھی اسی روز ہو گی۔

واضح رہے کہ 21 نومبر کو عمران خان کو توہین الیکشن کمیشن کیس میں اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و الیکشن کمشنر کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کی تھی۔دوران سماعت الیکشن کمیشن کے خیبرپختونخوا کے ممبر نے کہا تھا کہ عمران خان کی تو کل ضمانت ہوگئی تھی جس پر ان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا تھا کہ ان کی کسی اور کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی ہے، تاہم شواہد ریکارڈ کرنے کے لیے ملزم کی حاضری ضروری ہوتی ہے۔

اشتہار
Back to top button