بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا چینی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کی تردید

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار، رانا تنویر حسین نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملک میں چینی کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ مارکیٹ میں چینی کی کوئی قلت نہیں اور اس کی قیمت مستحکم ہے۔ رانا تنویر نے بتایا کہ چینی ریٹیل مارکیٹ میں 130 روپے فی کلو اور ہول سیل مارکیٹ میں 124 سے 125 روپے فی کلو کے درمیان دستیاب ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر چینی کی قیمتوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ عوام پر اضافی مالی بوجھ نہ پڑے۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنانے اور ناجائز اضافے کی روک تھام کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

حکومتِ پاکستان وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں بنیادی اشیاء کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کے لیے پرعزم ہے اور عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

اشتہار
Back to top button