ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم کا دوہرے قتل کے واقعہ کا نوٹس۔ ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی صدر ذوالفقار حسن بھی ہمراہ تھے ۔
خوشاب کے علاقہ چک نمبر 9 خالق آباد میں دہرے قتل کی ڈی ایس پی صدر سرکل سے رپورٹ طلب۔
مقدمہ درج کرکے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم جاری۔ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے غلام ربانی، لیاقت کو قتل جبکہ محسن کو شدید زخمی کر دیا۔
ترجمان خوشاب پولیس کے مطابق مبینہ طور پر وقوعہ پرانی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا۔
موبائل کرائم سین یونٹ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کررہی ہے اورملزمان کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔