قومی
سی پیک کے تحت پاکستان کو ملنے والی رقوم کی تفصیلات ایوان میں پیش
وزارت منصوبہ بندی نے پاکستان۔چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت پاکستان کو ملنے والی رقوم کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔
وزارت منصوبہ بندی نے ایوان کو بتایا کہ سی پیک منصوبوں کے تحت اب تک 24 ارب 70 کروڑ ڈالر سے زائد رقم موصول ہوئی، اس رقم سے اب تک 43 منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں۔
سی پیک کے تحت بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں 2،2 جبکہ پنجاب اور اسلام آباد میں ایک ایک منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہے۔وزارت منصوبہ بندی نے مزید بتایا کہ پاک۔چین اقتصادی راہداری کے تحت اس وقت 70 کروڑ ڈالر سے زائد 8 منصوبے زیر تکمیل ہیں۔