قومی
حکومت کا ایکس کو بلاک کرنے کا اعتراف
قومی اسمبلی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ریاست مخالف سرگرمیوں پر 86 ہزار سمز بلاک کی گئی ہیں، پارلیمانی سیکریٹری نے ایوان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ کو بلاک کرنے کا بھی اعتراف کرلیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فیک نیوز کے پھیلاؤ پر آسیہ ناز تنولی نے قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔
پارلیمانی سیکریٹری نے توجہ دلاؤ نوٹس پر ایوان کو بتایا کہ ریاست مخالف سرگرمیوں پر 86 ہزار سمز بلاک کی گئی ہیں، پارلیمانی سیکریٹری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ کو بلاک کرنے کا بھی اعتراف کرلیا۔پارلیمانی سیکریٹری نے ایوان کو بتایا کہ الیکٹرانک کرائمز ایکٹ میں ترمیم بہت جلد کی جائے گی۔