بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے پونے چار ارب ڈالر زائد پاکستان بھیجے، اسٹیٹ بینک

رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ مہینوں میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے پونے چار ارب ڈالر زائد پاکستان بھیجے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے نومبر کے ترسیلات زر سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے نومبر کی ورکرز ترسیلات 14 ارب 76 کروڑ ڈالر رہیں۔ جو مالی سال 2024 کے ابتدائی 5 مہینوں سے 33 فیصد زائد رہیں۔

ایس بی پی اعلامیے کے مطابق نومبر میں ورکرز ترسیلات زر 2 اعشاریہ91 ارب ڈالر رہیں، سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے نومبر میں 72 اعشاریہ 92 کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔اعلامیے کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے نومبر میں 61 اعشاریہ 94 کروڑ ڈالر جبکہ برطانیہ سے 40 اعشاریہ 99 کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔

ایس بی پی اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں ورکرز ترسیلات 14 اعشاریہ 76 ارب ڈالر رہیں۔اعلامیے کے مطابق 5 مہینوں میں سعودی عرب سے 3 اعشاریہ 65 ارب ڈالر، جولائی سے نومبر تک عرب امارات سے 2 اعشاریہ 95 ارب ڈالر اور اس دورانیے میں برطانیہ سے 2 اعشاریہ 18 ارب ڈالر بھیجے گئے ہیں۔ایس بی پی اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال کی 5 ماہ میں پچھلےمالی سال کی اس مدت سے 33 فیصد اضافی ورکرز ترسیلات آئیں۔

اشتہار
Back to top button