بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس کاروباری دن میں ایک لاکھ 10 ہزار کی سطح عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا 100 انڈیکس کاروباری دن میں ایک لاکھ 10 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار ارب سے تجاوز کر گئی، انڈیکس 916 پوائنٹس اضافے سے 109970 پر بند ہوا ہے۔اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز 600  سے زائد پوائنٹس کی کمی سے ہوا جبکہ آغاز کے ابتدائی 30 منٹوں میں انڈیکس 1428 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 7 ہزار 625 تک گرگیا۔

تاہم پھر اس موقع پر خریداری کی لہر نے ناصرف انڈیکس کو مثبت کیا بلکہ انڈیکس کو پہلی بار ایک لاکھ 10 ہزار کی سطح عبور کروا کر ایک لاکھ 10 ہزار 358 کی بلند ترین سطح تک لے گئی۔بازار کا کاروباری حجم مسلسل چھٹے روز ڈیڑھ ارب شیئرز سے زائد ایک ارب 59 کروڑ رہا۔حصص بازار کے کاروبار کی مالیت 60 ارب 25 کروڑ روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 172 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 27 ارب روپے ہے۔

اشتہار
Back to top button