پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے مشترکہ کاوشیں کرنا ہوں گی، وزیراعظم شہباز شریف
وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پانی کی کمی دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، پانی کے شعبے میں بہتری اور کمی کو پورا کرنے کے لیے اقدامات اور مشترکہ کاوشیں کرنی ہوں گی۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ’ون واٹر سمٹ‘ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2022میں پاکستان میں سیلاب نے تباہی مچائی، پاکستان سب سے زیادہ موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہوا ہے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ترقی پذیر ممالک کی مدد کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پانی کی کمی دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے،ماحولیاتی تبدیلی کے باعث پانی کی کمی سے خشک سالی بڑھ رہی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پانی کے وسائل کو محفوظ رکھنے کے لیے اہم اقدامات کرنا ہوں گے، پانی کے شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ون واٹر سمت کے انعقاد پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں۔