پاکستان کے خصوصی افراد کو ان کے حقوق دلانے اتھارٹی قائم کی جائے، شاہد میمن
پاکستان ڈس ایبلڈ فاؤنڈیشن کی نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں تقریب ہوئی، صدر پاکستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ نے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی صحافتی برادری معذور کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کرتی رہی گی، افضل بٹ کا کہنا تھا کہخصوصی افراد کے حقوق کی قانون سازی کے لیے بھی صحافتی برادری ہمیشہ سے متحرک رہی ہے۔ نشینل پریس کلب کی جنرل سیکرٹری نیئر علی نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ خصوصی افراد کے لیے ڈیوٹی فری اسپیشل موبائل کی امپورٹ کے سلسلے ہر متعلقہ فورم پر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، نیئر علی کا کہنا تھا کہ خصوصی افراد کے لیے ڈیوٹی فری اسپیشل وہیکل کی امپورٹ سے متعلق مسائل کو وزارتِ خزانہ کے حکام تک پہنچایا گیا ہے۔
عالمی یوم معذور کے سلسلے میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں خصوصی افراد کےلیے خصوصی تقریب میں پاکستان ڈس ایبلڈ فاؤنڈیشن کے چیئرمین شاہد میمن نے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پاکستان میں ہمیشہ سے خصوصی افراد کے لیے خصوصی توجہ دیتا ہے۔ خصوصی خواتین اور بچے زیادہ مسائل سے دوچار ہیں، شاہد میمن کا کہنا تھا کہ خصوصی افراد تعلیمی مشکلات کے باوجود بھی نمایاں کارکردگی دکھا رہے ہیں، میڈیا اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کی روشنی میں پاکستان کے خصوصی افراد کو ان کے حقوق دلانے اتھارٹی قائم کی جائے، شاہد میمن نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق خصوصی افراد کو ڈیوٹی فری خصوصی گاڑیاں اور موٹرسائیکل امپورٹ کرنے میں سہولت دی جائے، اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کی مطابق فضائی سفر، ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں خصوصی افراد کو خصوصی رعایت دی جائیں، شاہد میمن نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق خصوصی افراد کے لیے ڈیوٹی فری موبائل کی قانون سازی جلد از جلد ممکن بنائی جائے، اقوام متحدہ کے چارٹرڈ اور اسٹیٹ بینک کی ہدایات کی روشنی میں بینکنگ سہولیات میں نابینا اور معذور افراد کی مشکلات دور کی جائیں، اردو ٹاکنگ سافٹ ویئر تیاری جلد از جلد مکمل کی جائے۔