بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

قومی اسمبلی کے ینگ پارلیمنٹرین فورم کا سندھ اسمبلی کا دورہ۔

 قومی اسبلی کے ینگ پارلیمنٹریننز کی صدر سیدہ نوشین افتخار کی قیادت میں وفد نے سوموار کو اسپیکر سندھ اسمبلی سے ملاقات کی ۔قومی اسمبلی کے ینگ پارلیمنٹریننز کے وفد میں پاکستان کے سب سے ینگ پالیمنٹرین بیرسٹر دانیال چوہدری۔بیرسٹر عقیل ملک .میر جمال خان رئیسانی (جنرل سیکرٹری وائی پی ایف)، محمد اقبال خان (انفارمیشن سیکرٹری وائی پی ایف) ۔ راجہ اسامہ سرور، سعد رفیق۔ وسیم شیخ، کرن عمران ڈار، اختر بی بی، شائستہ خان، سید علی قاسم گیلانی، علی جان مزاری، صلاح الدین جونیجو، پیر امیر علی شاہ جیلانی، ذوالفقار ستار بچانی، محمد مقداد علی خان اور دیگر ینگ پارلیمنٹرینز شامل ہیں۔ سندھ اسمبلی آمد پر اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے ینگ پارلیمنٹرین فورم کی صدر سیدہ نوشین افتخار کی سربراہی دورہ کرنے والے وفد کا خیر مقدم کیا۔

ینگ پارلیمنٹریننز کے پرتپاک استقبال پر سیدہ نوشین افتخار اور بیرسٹر دانیال چوہدری نے اسپیکر سندھ اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں اراکین سندھ اسمبلی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں نوجوان پارلیمنٹرین کے ملک کو درپیش چیلنجرز کے حل کے لیے کردار کو زیر غور لایا گیا۔ ینگ پارلیمنٹریننز فورم اور اراکین سندھ اسمبلی نے ملاقات میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور انکو درپیش مسائل کے حل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سندھ اسمبلی میں ینگ پارلیمنٹرین فورم کے قیام کو بھی زیر غور لایا گیا۔ملاقات میں ینگ پارلیمنٹریننز فورم کی صدر سیدہ نوشین افتخار کاکہناتھا کہ ینگ پارلیمنٹرین فورم کے قیام کا اقدام ینگ پارلیمنٹرین کو بااختیار بنانا اور سماجی اور قانون معاملات میں انکے تعاون کو فروغ دینا ہے،ینگ پارلیمنٹرین فورم کے قیام کا مقصد ملک سے فیک نیوز اور پولرائزیش کو کم کرنا ہے،سیدہ نوشین افتخارکا کہنا تھا کہ ینگ پارلیمنٹرین فورم ملک بھر میں نوجوانوں کے مسائل کو ایڈریس کرنے کا اہم پلیٹ فارم ہے۔ ینگ پارلیمنٹرین فورم کا صوبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ بعدازاں ینگ پارلیمنٹرین فورم نے سندھ کی پرانی اسمبلی کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر ینگ پارلیمنٹرین فورم کو پرانی سندھ اسمبلی کے تاریخی پس منظر سے آگاہ کیا گیا۔

اشتہار
Back to top button