بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان نیپال کوشکست دیکر بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان نے بلائنڈ ٹی20 کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔پاکستان کے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں بلائنڈ ٹی20 کرکٹ ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 95 رنز کا ہدف دیا۔

قومی بلائنڈ ٹیم کی اوپننگ جوڑی نے صرف 5.3 اوورز میں ہدف پورا کرلیا، پاکستان کی جانب سے کامران اختر نے 21 گیندوں پر ایک چھکے اور 12 چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے۔اس سے قبل، پاکستان نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی، ایونٹ کے 19ویں میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 95 رنز کا ہدف دیا تھا جو قومی ٹیم نے 10ویں اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر پورا کیا۔بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا یا بنگلہ دیش سے ہوگا۔

اشتہار
Back to top button