بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں ایس آئی ایف سی کا کلیدی کردار

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کا کلیدی کردار ہے۔ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری اور موثر حکومتی پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

پاکستانی سفیر برائے امریکا کی نیویارک کے سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقات ہوئی جس میں نیویارک چیمبر آف کامرس نے سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کے ٹیکسٹائل، لیدر، سرجیکل اور آئی ٹی کے شعبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور زراعت کے ساتھ ساتھ کان کنی اور سیاحت کے شعبوں میں بھی وسیع سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کی بے پناہ صلاحیتوں کی یقین دہانی کرائی۔

امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔پاکستان کی سرمایہ کاری دوست پالیسیاں اور جغرافیائی اہمیت غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی موزوں قرار دی گئی، غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے مراعات اور مواقع، پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مرکز قرار دیا گیا۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے ذریعے معاشی استحکام کی کاوشیں خوش آئند ہیں۔

اشتہار
Back to top button