بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نجومی نہیں حکومت کے جانے کا وقت بتا سکوں، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ٹرمپ نہيں پاکستان کی عدالت کرے گی۔خان پور  میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا پتا نہیں، خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنےکاحامی نہیں ہوں، پختونخوا میں گورنر راج نہیں لگ سکتا، ایسے حالات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو کچھ اسلام آباد میں ہوا اچھا نہیں ہوا، مذمت کرتا ہوں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا فیصلہ ٹرمپ نے ملک کی عدالت کرے گی۔ان کا کہنا تھاکہ کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی عائد نہیں ہونی چاہیے، ہم کسی پارٹی پر پابندی لگانے کے حق میں نہیں ہیں۔فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ نجومی نہیں کہ بتادوں حکومت کتنی دیرتک چلے گی۔

اشتہار
Back to top button