بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

انڈر 19 ایشیا کپ، پاکستان نے بھارت کو 43 رنز سے شکست دیدی

پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ میں بھارت کو 43 رنز سے ہرادیا۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنرز عثمان خان اور شاہ زیب خان کی پہلی وکٹ پر 160 رنز کی شراکت قائم کی۔شاہ زیب نے159رنز کی شاندار اور جارحانہ اننگز کھیلی، دس چھکے، پانچ چوکے لگائے، عثمان خان نے 60 رنز اسکور کیے۔

میچ میں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے۔282 رنز ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 47.1 اوورزمیں 238رنزپرڈھیر ہوگئی اور بھارت کو 43  رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت انڈر-19 کے نکھل کمار 67  اور محمد عنان نے 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کے علی رضا نے36رنزدےکرتین وکٹیں حاصل کیں، عبدالسبحان اور فہم الحق نے دو دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ نوید احمد اور عثمان خان نے ایک ایک وکٹ لی۔

اشتہار
Back to top button