بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

قیام امن اور فتنہ الخوراج کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں، قبائلی عمائدین

امن کا پیغام لے کر پشاور کے قلعہ بالا حصار میں خصوصی گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔قبائلی عمائدین نے جرگہ کے انعقاد کو بروقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ فتنہ الخوارج کے خاتمے اور ضلع خیبر میں قیام امن کے لیے حکومت اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں

 

۔شرکاء کو بتایا گیا کہ پاکستان آرمی، فرنٹیئر کور نارتھ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ضلع خیبر میں قیام امن کے لیے سرگرم عمل ہیں اور کسی فرد یا گروہ کو ضلع میں امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔حکام نے خوارج کے پروپیگنڈے کو ناکام بنانے کے لیے عوام میں بیداری کی ضرورت پر زور دیا۔قبائلی عمائدین نے کہا کہ وہ امن کو یقینی بنانے کے لیے پاک فوج کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

اشتہار
Back to top button