بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان تحریک انصاف کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 24 نومبر کے احتجاج کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے ایف سیون کے تاجروں کی تنظیم کے صدر کی جانب سے دائر توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ ہائیکورٹ کے واضح حکم کے باوجود ہزاروں مظاہرین اسلام آباد میں داخل ہوئے اور نظام مفلوج کر کے رکھ دیا، خیبرپختونخوا سے آئے مظاہرین بزورِ طاقت بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کا مطالبہ لے کر آئے تھے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کر کے آئندہ ہفتے جواب طلب کر لیا، عدالت عالیہ نے سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو بھی نوٹس جاری کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

اشتہار
Back to top button