قومی
بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو پاکستان کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اپنے وطن روانہ
بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو پاکستان کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اپنے وطن روانہ ہوگئے۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر کو الوداع کیا، دورے کے دوران متعدد مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے جن سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات میں اضافہ ہوگا۔
بیان میں کہا گیا کہ بیلا روس کے صدر کے ہمراہ ملک کی اہم کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں کا وفد بھی پاکستان آیا تھا جس کی پاکستانی کاروباری شخصیات کے ساتھ کامیاب اور نتیجہ خیز ملاقاتیں ہوئیں۔دورے کے دوران وزیراعظم نے بیلاروس کے صدر کو ان کے 3 روزہ دورے کا فوٹو البم بھی پیش کیا، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ بھی اس موقع پر موجود تھے۔