بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان اور آسڑیلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائیگا

پاکستان اور آسڑیلیا کے درمیان جاری تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل سڈنی میں کھیلا جائیگا، قومی کرکٹ ٹیم دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے پرتھ سے سڈنی پہنچ چکی ہے، یاد رہے کہ پاکستان کو بارش سے متاثرہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسڑیلیا نے 29 رنز سے شکست دیکر ایک صفرکی برتری حاصل کرلی تھی، ادھر ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور دیگر کھلاڑی آسڑیلیا کیخلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر سیریز میں واپسی کیلئے پرعزم ہیں، ٹیم ذرائع کے مطابق دوسرے میچ کیلئے قومی سکواڈ میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ سڈنی کے مقامی وقت شام سات بجے شروع ہوگا۔

اشتہار
Back to top button