بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سردیوں میں گھریلو صارفین کے لیے اضافی بجلی کے استعمال پر 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ ریلیف دینگے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ہرشعبے میں اصلاحات کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، حکومتی اخراجات کی کمی پر توجہ مرکوز ہے، پاکستان کی معیشت آہستہ آہستہ بہتر ہورہی ہے۔

اسلام آباد میں یوم اقبال کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پچھلے سال جو مہنگائی 32 فیصد پر تھی آج 6 اعشاریہ 7 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں آپ کو ایک اچھی خبر دینا چاہتا ہوں جس سے معیشت ترقی کرے گی اور زراعت و صنعت تیزی سے آگے بڑھیں گے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے سردیوں کے 3 ماہ دسمبر تا فروری بجلی اضافی استعمال پر بجلی سہولت پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت بجلی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جارہی ہے، بجلی سہولت کا اطلاق اس سال دسمبر سے اگلے سال فروری تک کے بلوں پر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس پیکیج کے تحت گھریلو صارفین کے لیے اضافی بجلی کے استعمال پر فلیٹ ریت 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ ہوگا، گھریلو صارفین کو مختلف سلیبس میں 11 روپے 42 پیسے سے لیکر 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ تک بچت ہوگی۔

اشتہار
Back to top button