بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

توشہ خانہ ٹو کیس، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت پر فیصلہ 12 نومبر کو سنایا جائیگا

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی۔آج بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہو گئے۔

دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔بریت کی درخواستوں پر فیصلہ 12 نومبر کو سنایا جائے گا۔واضح رہے کہ ملزمان پر فردِ جرم عائد نہیں ہو سکی ہے۔

اشتہار
Back to top button