بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

وزیراعلیٰ لائیو سٹاک کارڈ سے پنجاب بھر میں 80 ہزار فارمرز مستفید ہونگے

وزیراعلیٰ لائیو سٹاک کارڈ سے پنجاب بھر میں 80 ہزار فارمرز مستفید ہونگے جبکہ مویشی پال فارمرز 27 ہزار روپے فی جانور قرض حاصل کر سکیں گے، کارڈ کے ذریعے لائیوسٹاک فارمرز اپنے مویشیوں کے لئے 2 لاکھ 70 ہزار روپے تک بلا سود قرض بھی حاصل کر سکیں گے، لائیو سٹاک فارمرز کو 4 ماہ میں قرض کی مساوی اقساط ملیں گی، مویشی پال فارمرز قریبی ویٹرنری ہسپتال سے لائیوسٹاک کارڈ کی رجسٹریشن کروا سکیں گے۔

 پنجاب میں مویشی پال فارمرز کے لئے 11 ارب روپے کے بلا سود قرضوں کے پراجیکٹ کا چند ماہ میں آغاز ہو جائے گا، پنجاب میں 15 دسمبر سے لائیو سٹاک کارڈ فعال کر دیا جائے گا جس کے ذریعے رجسٹرڈڈیلرزسے ونڈا، منرل مکسچر اور سائلیج خریدا جا سکے گا۔

اِس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کے دیہات میں بسنے والے ہر فارمر کی معاشی خود مختاری کیلئے تمام تر اقدامات اُٹھا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے مزید کہا ہے کہ پنجاب کے کاشتکار اور لائیو سٹاک فارمرز کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

اشتہار
Back to top button