بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ڈالر مہنگا جبکہ سونے کی قیمت میں کمی

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کا آغا مثبت انداز میں ہوا اور کاروبار کے آغاز میں ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 92 ہزار 300 سے اوپر چلا گیا اور کاروبار کے دوران انڈیکس میں 510 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 92 ہزار 810 کی نئی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی 100  انڈیکس 366 پوائنٹس اضافے سے 92 ہزار 304 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا جب کہ کاروباری دن کی بلند ترین سطح 92 ہزار 514 پوائنٹس تھی۔

دوسری جانب انٹربینک تبادلہ میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 277  روپے 89 پیسے ہے۔انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا۔ آج انٹربینک میں ڈالرکا بھاؤ 5 پیسے بڑھا ہے۔

 ادھر ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں  ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق سونا فی تولہ ہزار روپے کم ہونے کے بعد 2 لاکھ 82 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر کم ہو کر 2727 ڈالر فی اونس ہے۔

اشتہار
Back to top button