وزیر اعلیٰ پنجاب نے لائیو سٹاک کارڈ کی رجسٹریشن کا آغازکردیا

وزیر اعلٰی پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کے اجراء کے لئے مویشی پال کسانوں کی رجسٹریشن کا آغاز آج(5 نومبر) سے شروع ہوا، مویشی پال منصوبے کے تحت135000روپے سے 270000روپے تک 5ماہ کیلئے بغیر سود کے قرضہ حاصل کرسکیں گے۔  تفصیلات کے مطابق تمام ویٹرنری ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں سہولت ڈیسک بھی قائم کئے گئے،ڈائریکٹر لائیو سٹاک کا کہنا ہے کہ مویشی پال منصوبے کے تحت135000روپے سے 270000روپے تک 5ماہ کیلئے بغیر سود کے قرضہ حاصل کرسکیں گے،درخواست گزار صوبہ پنجاب کا رہائشی،اصل قومی شناختی کارڈ کا حامل ہو،درخواست گزار کی موبائل فون سم ایکٹو اور اس کے نام پر رجسٹرڈ ہونی چاہیے، کم از کم  5سے 10 کٹوں / بچھڑوں کا مالک ہو۔

 

قرضہ لینے کا خواہش مند مویشی پال8070 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر مسیج کریں،الیکٹرانک کریڈٹ انفارمیشن بیورو کے ادارے سے صاف کریڈٹ ہسٹری کے حامل ہونے کی تصدیق ہو گی،نادرا اور  نیکٹا کے اداروں سے شناخت اور کردار کی تصدیق بھی ہوگی،لائیو سٹاک کا ڈیٹا بیس 9211 پر رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے،   قرض کا مکمل دورانیہ زیادہ سے زیادہ 150دن (پانچ ماہ) ہو گا،مویشی پال قرض کی رقم سے جانوروں کی خوراک  ونڈا،سائیلیج اور نمکیاتی آمیزہ خرید سکیں گے۔

Exit mobile version