سی سی پی نے آئی ایس ای ٹاورز ریٹ اور آئی ایس ای ریئلٹی کمپنی کی ری اسٹرکچرنگ کی منظوری دے دی

کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے فیز ۱جائزے کے بعد آئی ایس ای ٹاورز ریٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے نامزد رئیل اسٹیٹ اثاثوں کو اس کی ذیلی کمپنی آئی ایس ای ریئلٹی کمپنی لمیٹڈ کو منتقل کرنے اور مجوزہ ری اسٹرکچرنگ کی منظوری دے دی ہے۔

سی سی پی کو 23 جنوری 2026 کو دونوں کمپنیوں کی جانب سے پری مرجر درخواست موصول ہوئی تھی۔ یہ ٹرانزیکشن 17 نومبر 2025 کی اسکیم آف کمپرو مائز، ارینجمنٹ اینڈ ری کنسٹرکشن کے تحت عمل میں لائی جا رہی ہے۔

آئی ایس ای ٹاورز ریٹ، جو سابقہ اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج (گارنٹی) لمیٹڈ تھی، ایک لائسنس یافتہ نان بینکنگ فنانس کمپنی (این بی ایف سی) ہے ۔ جبکہ آئی ایس ای ریئلٹی کمپنی لمیٹڈ اکتوبر 2025 میں قائم ہونے والی پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جو رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اور مارکیٹنگ سے وابستہ ہے۔

منظور شدہ اسکیم کے تحت نامزد اثاثے اور ذمہ داریاں آئی ایس ای ریئلٹی کمپنی کو منتقل کی جائیں گی اور شیئر ہولڈنگ کی تنظیمِ نو کے بعد آئی ایس ای ٹاورز ریٹ بطور اسپیشل پرپز وہیکل (ایس پی وی)  ریٹ اسکیم کے اجرا اور انتظام کے لیے کام کرے گا۔

سی سی پی کے جائزے میں قرار دیا گیا کہ آئی ایس ای ریئلٹی کمپنی اس مقصد کے لیے قائم کی گئی ہے اور فی الحال مارکیٹ میں عملی سرگرمی نہیں رکھتی۔ کمیشن نے نتیجہ اخذ کیا کہ یہ ٹرانزیکشن نہ تو غالب پوزیشن پیدا کرے گی، نہ مسابقت میں نمایاں کمی لائے گی اور نہ ہی مارکیٹ میں داخلے کی رکاوٹیں پیدا کرے گی۔ چنانچہ کمیشن نے اس ٹرانزیکشن کی منظوری دے دی ہے۔

یہ اقدام پاکستان میں ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (ریٹ) ڈھانچے کے فروغ، شفافیت اور ادارہ جاتی سرمایہ کاری کے لیے معاون ثابت ہوگا۔ سی سی پی مسابقتی مارکیٹ کے فروغ اور معاشی ترقی کی حمایت جاری رکھے گا۔

Exit mobile version