پاکستانی سفیر کا پاک امریکہ تعاون بڑھانے پر زور

امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔وہ نیویارک میں پاکستانی نژاد امریکیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

ملاقات میں اقتصادی شراکت داری، سیکیورٹی تعاون اور عوام کے درمیان رابطوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔رضوان سعید نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور شراکت داری کے مواقع کو فروغ دینے میں ان کی کوششوں کی حمایت کا یقین دلایا۔انہوں نے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی حمایت کرنے کے بھی عزم کا اعادہ کیا۔

 

Exit mobile version