پنجاب حکومت کا ’پنجاب ایئر‘ کے نام سے نئی ایئر لائن لانچ کرنے کا فیصلہ

صدر مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے ’پنجاب ایئر‘ کے نام سے نئی ایئر لائن لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا، پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نہیں خرید رہی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے پی آئی اے خریدنے سے متعلق جھوٹی خبروں سے گریز کیا جائے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے نجی سرمایہ کاروں کے تعاون سے نئی ایئر لائن ’پنجاب ایئر‘ لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی فزیبلیٹی پر صوبائی حکومت جلد کام شروع کردے گی، پنجاب ایئر میں حکومت پنجاب کے شیئرز ہونے کا آپشن بھی زیرغور ہے۔

Exit mobile version