بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

گلگت بلتستان کا 77 واں جشن آزادی آج قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا

گلگت بلتستان کا 77 واں جشن آزادی آج قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا آغاز کیا جائے گا، مرکزی تقریب یادگار شہداء چنارباغ میں ہوگی، آرمی ہیلی پیڈ میں بھی جشن آزادی کی خصوصی تقریب منعقد ہوگی۔

تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک ہوں گے، یوم آزادی پر آج گلگت بلتستان میں عام تعطیل ہے۔یکم نومبر 1947ء وہ دن جب گلگت بلتستان کو ڈوگرا راج سے آزادی ملی، گلگت بلتستان کے عوام کی جدوجہد کا مقصد پاکستان کے ساتھ الحاق تھا، گلگت اسکاؤٹس اور مقامی جانبازوں نے ڈوگرا راج کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے مہاراجہ کے کنٹرول کا خاتمہ کر دیا۔

ڈوگرا راج کے خاتمے کے بعد گلگت کی فضاؤں میں پہلی بار پاکستانی پرچم لہرایا گیا، 1948ء میں ایک سال کی جدوجہد کے بعد بلتستان کو ہندوستان کے تسلط سے بھی آزاد کرا لیا گیا، گلگت بلتستان سیاحتی، معاشی اور ثقافتی اعتبار سے بھی اہم مقام ہے۔

اشتہار
Back to top button