بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر آصف زرداری کا جہاز سے اترتےہوئے پائوں فریکچرہو گیا

صدر  پاکستان آصف علی زرداری کا دبئی ائیر پورٹ  پر  جہاز  سے اترتے ہوئے پاؤں فریکچر ہوگیا۔ایوان صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری کو فوری طور  پر ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ایوان صدر کا کہنا ہےکہ ڈاکٹرز  نے چیک اپ کے بعد اسپتال میں صدر  آصف علی زرداری کے پاؤں پر  پلاستر کردیا۔

ایوان صدر کے مطابق  صدر آصف علی زرداری کے پاؤں پر 4 ہفتے کے لیے پلاستر کیا گیا ہے۔ایوان صدر کے مطابق  صدر آصف علی زرداری گھر منتقل ہو گئے ہیں اور  ڈاکٹروں  نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔خیال رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری گزشتہ روز  نجی دورے پر دبئی روانہ ہوئے تھے، انہیں دبئی میں 2 روز قیام کرنا تھا۔صدر زرداری کی دبئی روانگی کے بعد چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

اشتہار
Back to top button