بنوں میں آپریشن، 8 خوراج ہلاک، میجر سمیت 2 سپاہی شہید

ضلع بنوں کے جنرل علاقے بکہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر آپریشن میں آٹھ خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ سات زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک بہادر افسر میجر عاطف خلیل شہید ہو گئے جو اپنے دستوں کی آگے سے قیادت کر رہے تھے اور بہادری سے لڑ رہے تھے۔

دو سپاہی نائیک آزاد اللہ اور لانس نائیک غضنفر عباس نے بھی جام شہادت نوش کیا۔دریں اثناء ضلع ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں ایک خارجی ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں قوم کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Exit mobile version