قومی
وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پرقطرپہنچ گئے
وزیر اعظم شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے۔دوحہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال قطر کے وزیر مملکت برائے ثالثی محمد بن عبدالعزیز الخلیفی، قطر میں پاکستانی سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے کیا۔
وزیراعظم اور قطری قیادت دوحہ میں اپنی ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے اور تعاون کے نئے شعبوں خصوصاً تجارت اور سرمایہ کاری میں دریافت کریں گے۔
قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی اور قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے قیادت کی سطح کے وفود وزیراعظم سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لیے ملاقات کریں گے۔شہباز شریف ثقافتی نمائش ’’منظر: پاکستان میں 1940 سے اب تک آرٹ اینڈ آرکیٹیکچر‘‘ کا افتتاح بھی کریں گے۔