قومی
غزہ اور لبنان کے متاثر کیلئے امداد کی 17ویں کھیپ کراچی سے روانہ
وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) غزہ اور لبنان کے متاثرین کو انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔
امداد کی 17ویں کھیپ آج کراچی سے لبنان روانہ کردی گئی۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے بھیجی گئی اس امدادی کھیپ میں تقریباً 17 ٹن سامان شامل ہے جس میں خیمے، کھانے کے ٹن، خشک دودھ، چاول، کپڑے، حفظان صحت کی کٹس اور ادویات شامل ہیں۔