بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

وزیراعظم سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کیلئے آج سعودی عرب جائیں گے

وزیراعظم محمد شہبازشریف ریاض میں آج شروع ہونے والے مستقبل کا سرمایہ کاری اقدام کے آٹھویں دوروزہ اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے۔دفترخارجہ کے مطابق کابینہ کے اہم ارکان وزیراعظم کے ہمراہ ہوںگے ۔

مستقبل کا سرمایہ کاری اقدام ملکوں کو اقتصادی استحکام اجاگر کرنے،غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے اور پائیدار مستقبل کا لائحہ عمل وضع کرنے کیلئے اہم پلیٹ فارم ہے۔ایف آئی آئی اجلاس کا اس سال کیلئے موضوع ہے "لامحدود آفاق” آج کی سرمایہ کاری کل کی تشکیل”۔ جس میں عالمی سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کی جائیگی جس کا مقصد مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، تعلیم، توانائی، خلائ، مالیات اور علاج معالجے اور پائیداری جیسے بڑے مسائل حل کرنا ہے۔

توقع ہے کہ وزیراعظم سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان اور دیگر اعلی سعودی حکام کے ساتھ اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔فریقین پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان معاشی اور تذویراتی شراکت داری پر تبادلہ خیال کرینگے اور معیشت، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں مزید اضافے کے امکانات کا جائزہ بھی لیںگے۔وزیراعظم ایف آئی آئی کی آٹھویں کانفرنس میں شریک عالمی رہنمائوں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریںگے۔

اشتہار
Back to top button