قومی
سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 4 خورارجی دہشتگرد ہلاک
پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے اضلاع شمالی وزیرستان اور خیبر میں کامیاب کارروائیوں کے دوران 4 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضلع شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران خارجی انصاف اللہ سمیت 2 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دوسرا آپریشن ضلع خیبر میں کہا گیا جس کے دوران بھی 2 خارجی دہشت گرد مارے گئے، اس کارروائی میں 3 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جب کہ ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔