قومی
پیپلزپارٹی کے وفد کی بلاول بھٹو کی قیادت میں وزیراعظم سے ملاقات
پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک وفد نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آج (اتوار) لاہور میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کی اہم اتحادی ہے اور اس نے ہمیشہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی حمایت کی ہے جس کا مقصد ملک میں خوشحالی لانا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی۔
وفد نے حکومت کی پالیسیوں اور اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جس کا وزیراعظم نے خیر مقدم کیا۔ملاقات میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، رانا ثناء اللہ خان، اٹارنی جنرل منصور اعوان، رانا پرویز اشرف، سید نوید قمر، مرتضیٰ وہاب اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان بھی موجود تھے۔