اکستان میں آزادی صحافت کو درپیش چلینجز، ان کے تدارک اور جمہوریت کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد
جرمنی اور نیدر لینڈ کے سفارت خانوں نے پاکستان میں آزادی صحافت کو درپیش چلینجز، ان کے تدارک اور جمہوریت کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی کو چیئرپرسن منیزے جہانگیر نے کہا کہ میڈیا کے تنقید کرنے کے حقوق بحال رکھنا ہوں گے۔ جمہوریت کمزور ہوگی تو میڈیا پر بھی پابندیاں عائد ہوں گی۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں دوست ملکوں، مختلف اداروں کے خلاف بات نہیں کرسکتے۔ پاکستان میں یوتھ نظریات کے خلاف اٹھ کھڑے ہو رہے ہیں اور میڈیا کو نئی نسلوں اور نئے نظریات کی تبدیلیوں بھی سامنا ہے۔ مباحثے میں صحافی اور اینکر منیزے جہانگیر سمیت ممتاز صحافی ضیا الرحمان، دی نیوز انٹرنیشنل کے سینئر نامہ نگار اور اے آر وائی نیوز کی نیوز اینکر ماریہ میمن نے بھی حصہ لیا۔ مباحثے میں شریک سینئر صحافیوں نے جمہوریت کے لئے صحافت کے کردار پر روشنی ڈالی انکا کہنا تھا کہ آزاد اور غیر جانبدار صحافت ہی مضبوط جمہوریت کی ضامن ہے۔ اس دوران شرکاء نے ملک میں میڈیا کو درپیش مسائل آزادی اظہار رائے اور جمہوریت کے لئے میڈیا کے کردار سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
پاکستان میں تعینات جرمنی ، ہالینڈ کے سفیروں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لئے آزادی اظہار رائے کی اہمیت پر زور دیا۔ جرمنی اور ہالینڈ کے سفیروں نے جمہوریت کو مضبوط کرنے اور باخبر معاشروں کو فروغ دینے میں آزاد پریس کے کردار پر زور دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے آزاد اور غیر جانبدار میڈیا کا ہونا ضروری ہے۔۔ مباحثے کے دوران جرمن سفیر الفریڈ گراناس کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک میں آزاد صحافت جمہوریت کے لیے پیشگی شرط ہے اور ہم اسی تناظر میں دنیا بھر کے صحافیوں کو DW اکیڈمی کے ساتھ جرمنی اور آن لائن دونوں جگہ اضافی تربیتی کورسز کی پیشکش کرتے ہیں جبکہ اس موقع پر.مسٹر Hajo Prov Kluit، چارج ڈی افیئرز نیدرلینڈ ایمبیسی نے مزید کہا کہ انکا ملک NGO Free Press کے 3 سالہ منصوبے کی حمایت کرتا ہے جو پاکستان میں دیہی علاقوں میں کام کرنے والے صحافیوں کے استعداد کار کو بڑھانے کے لئے کام کر رہا ہے ۔
آزاد صحافت جمہوریت کے لیے پیشگی شرط ہے؛ الفریڈ گراناس جمہوریت کی مضبوطی کے لئے آزاداور غیر جانبدار میڈیا کا ہونا ضروری ہے ۔۔۔۔ پاکستان میں تعینات جرمن سفیر کی صحافتی مباحثے میں گفتگو ۔۔۔۔ نیدرلینڈ پاکستان میں جمہوریت کے لئے آزاد،غیرجانبدار پریس کی مکمل حمایت کرتا ہے؛چارج ڈی افیئرز نیدرلینڈ ایمبیسی ۔۔۔ پاکستان میں تعینات جرمنی ، ہالینڈ کے سفیروں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لئے آزادی اظہار رائے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ، آزاد صحافت جمہوریت کے لیے پیشگی شرط ہے۔ مباحثے کے دوران سوال و جواب کے سیشن میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈیجیٹل میڈیا انسانی حقوق پر بہتر کام کر رہا ہے۔ یہ شکوہ بھی کیا گیا کہ سیاست دانوں نے اپنے مفادات کے حصول کے لیے اسٹیبلشمنٹ کو استعمال کیا۔ سیاست دانوں کے اپنے مخالفین کو کچلنے کے لیے بھی اسٹیبلشمنٹ کو استعمال کیا۔ مباحثے میں سوال کے جواب کے دوران یہ تجویز بھی سامنے آئی کہ پاکستان میں مختلف میڈیا اداروں میں سی بی ایز کو قائم کیا گیا کیونکہ میڈیا ورکرز کے حقوق کے لیے میڈیا یونین کمزور ہوچکی ہیں۔ پاکستان میں صرف اکا دکا میڈیا کے اداروں میں سی بی ایز ہیں وہ بھی بہت کمزور ہو چکی ہیں۔