بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کیلئے پاکستان کی ٹیم کا اعلان

پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن نے دوحہ، قطر میں ہونے والی  آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ (مین اینڈ ماسٹرز) – 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی اسنوکر ٹیم کو حتمی شکل دے دی۔

ٹیم کے ارکان:

اسجد اقبال (مرد اسنوکر چیمپئن شپ کا آخری 64 کوالیفائنگ راؤنڈ)

احسن رمضان (مرد سنوکر چیمپئن شپ کا آخری 64 کوالیفائنگ راؤنڈ)

محمد آصف (مرد آخری 64 کوالیفائنگ راؤنڈ اور ماسٹرز چیمپئن شپ)

نوید کپاڈیہ (ڈیلیگیٹ کم آفیٹنگ ریفری)

محمد عقیل (آفیٹنگ ریفری)

اسجد اقبال اور احسن رمضان مین چیمپئن شپ کوالیفائنگ راؤنڈ (لاسٹ 64) میں مدمقابل ہوں گے جبکہ محمد آصف مینز چیمپئن شپ کوالیفائنگ راؤنڈ اور ماسٹرز چیمپئن شپ دونوں میں حصہ لیں گے۔

روانگی کی تفصیلات: کھلاڑی 27 اکتوبر 2024 بروز اتوار صبح 7 بجے کراچی سے گلف ایئر کی پرواز نمبر GF 751 کے ذریعے دوحہ کے لیے روانہ ہوں گے۔

مزید برآں، اویس اللہ منیر اور محمد نسیم اختر نے اپنی ایشین سنوکر رینکنگ کی بنیاد پر مین سنوکر چیمپئن شپ لاسٹ 48 کے لیے براہ راست کوالیفائی کر لیا ہے۔ وہ یکم نومبر 2024 کو صبح 7 بجے کراچی سے گلف ایئر کی پرواز نمبر GF 751 کے ذریعے قطر کے لیے روانہ ہوں گے۔

تربیتی کیمپ: چیمپئن شپ کی تیاری کے لیے 15 سے 24 اکتوبر 2024 تک لاہور میں مذکورہ کھلاڑیوں کے لیے پریکٹس اور تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ایسوسی ایشن پرامید ہے کہ کھلاڑی کامیابیاں سمیٹیں گے اور ہوم ورلڈ ٹائٹل اپنے نام کریں گے۔

اشتہار
Back to top button