بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اڈیالہ جیل میں سیاسی سمیت عام قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں مزید توسیع

سیکیورٹی خدشات کے باعث راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سیاسی سمیت عام قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان بھی اڈیالہ جیل میں ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ جیل ملاقاتوں پر پابندی تاحکم ثانی رہے گی، ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع حکومت پنجاب نے کی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے، جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق سیاسی قیدیوں سمیت عام قیدیوں پر بھی ہوگا۔یاد رہے کہ حکومت راولپنڈی نے 7 اکتوبر سے 18 اکتوبر تک اڈیالہ جیل میں ہر قسم کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی، 18 اکتوبر کو جیل ملاقاتوں پر پابندی میں دو روز کی توسیع کی گئی تھی۔

 

اشتہار
Back to top button