بلوچستان اسمبلی کےاقلیتی رکن ایس ایم پیٹرک انتقال کرگئے

بلوچستان اسمبلی کےاقلیتی رکن ایس ایم پیٹرک انتقال کرگئے۔ رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان اسمبلی ایس ایم پیٹرک انتقال کرگئے۔ اہل خانہ کے مطابق ایس ایم پیٹرک طویل عرصے سے بیمار تھے اور وہ کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

خیال رہے ایس ایم پیٹرک مسلم لیگ ن کی طرف سے بلوچستان اسمبلی میں اقلیتی نشست پر ممبر تھے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے رکن صوبائی اسمبلی ایس ایم پیٹرک کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایم پیٹرک مخلص سیاسی و سماجی رہنما تھے، مرحوم نے ہمیشہ معاشرتی و سماجی ترقی اور اقلیتوں کی بہبود کیلئے کردار ادا کیا، غم کی اس گھڑی میں پسماندگان کےدکھ میں برابرکے شریک ہیں۔

Exit mobile version