قومی
آئینی ترامیم کے بعد عدلیہ پر حکومت کا کنٹرول ہوگا، حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم کے بعد چیف جسٹس کا تقرر سنیارٹی پر نہیں ہوگا۔حافظ نعیم الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ گویا سب کا اس پراتفاق ہو گیا ہے کہ اب منصور علی شاہ چیف جسٹس نہیں بن رہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں ترامیم پر پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان کا 100 فیصد اتفاق ہے۔
بیرسٹرگوہرکہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کا فضل الرحمان سے اتفاق رائے ہوگیا ہے جبکہ رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ مولانا نے حکومت کے مسودے سے اتفاق کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گویا سب کا اتفاق ہو گیا ہے کہ اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ نہیں ہوں گے، آئینی ترامیم کے بعد چیف جسٹس کا تقرر سنیارٹی پرنہیں ہوگا، عدلیہ پر حکومت کا کنٹرول ہوگا۔