قومی
بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، 26 ویں آئینی ترامیم کے مجوزہ مسودے پرتبادلہ خیال
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
بلاول بھٹو کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید نوید قمر، مرتضیٰ وہاب اور جمیل سومرو بھی تھے۔مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مولانا لطف الرحمان، مولانا اسد محمود اور کامران مرتضیٰ بھی شامل تھے۔