نواز رانا ہاکی ورلڈ کپ 2024 کے لیے بطور کپتان الائنس انٹرنیشنل ہاکی ٹیم نامزد
گوجرہ سپورٹس پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابقہ ہاکی پلیئر نواز رانا کو نیوزی لینڈ میں ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ 2024 کے لیے بطور کپتان الائنس انٹرنیشنل ہاکی ٹیم نامزد کر دیا گیا ہے انٹرنیشنل ہاکی پلیئر نواز رانا نے ہمارے نمائندہ سے خصوصی گفتگو کرتے ھوۓ بتایا کے ہالینڈ افس سے ہماری ایگزیکٹو کمیٹی نے ماسٹرز ہاکی ورلڈ کپ 2024 نیوزی لینڈ میں شرکت کے لیے ہاکی ٹیم کا باقاعدہ طور پر اعلان کر دیا ہے جس میں الائنس انٹرنیشنل ہاکی ٹیم میں مختلف ممالک کے بہترین کھلاڑی شرکت کر رہے ھیں۔ ہاکی ورلڈ کپ کا یہ باضابطہ ایونٹ اگلے ماہ سات سے 16 نومبر تک نیوزی لینڈ کے شہر اوکلینڈ میں منعقد ہوگا ہاکی ورلڈ کپ میں دنیا بھر سے 14 ممالک کی بہترین ہاکی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں انہوں نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ یہ میرے کیریئر کا تیسرا ہاکی ورلڈ کپ ہے اس سے قبل میں نے 2022 منقد ھونے والے ورلڈ کپ جنوبی افریقہ میں سلور میڈل حاصل کیا ہے جبکہ انگلینڈ کے شہر نوٹنگم میں ہونے والے گزشتہ ہاکی انڈور ورلڈ کپ 2024 میں بھی بطور کپتان نامزد ہو چکے ہیں ہماری ٹیم کے کھلاڑی ان دنوں بھرپور محنت کر رہے ہیں کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں۔