بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان کا اقوام متحدہ میں قانون کی عملداری کی وضاحت کرنے کی ضرورت پر زور

پاکستان نے اقوام متحدہ میں قانون کی عملداری کی وضاحت کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے نے جنرل اسمبلی کی چھٹی کمیٹی کو سب سے زیادہ پرچار کئے جانے والے اصول کے بارے میں بتایا کہ اس کا سب پر یکساں اطلاق ہوتا ہے۔ تاہم چند ملکوں خصوصاً اسرائیل کی جانب سے اس اصول کو پامال کیا جا رہا ہے۔

 

انہوں نے کہا اسرائیل اس وقت فلسطین اور مشرق ِ وسطیٰ میں جنگی قتل ِ عام میں ملوث ہے۔منیر اکرم نے کہا کہ یہ مذہبی اور لسانی اقلیتوں کے خلاف امتیاز اور غیر ملکی قبضے کے دوران بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا میثاق، خاص طور پر اس کے بنیادی اصولوں سے قانون کی عملداری کی بہتر شکل بنتی ہے جن میں حق خودارادیت، ملکوں کی خود مختاری اور ان کی علاقائی سالمیت، اندرونی معاملات میں عدم مداخلت اور طاقت کے ذریعے دوسرے ملک کی زمین پر قبضہ نہ کرنا شامل ہے۔

اشتہار
Back to top button